نئی دہلی،2جون؍(آئی این ایس انڈیا)آزادی کی تحریک کو لے کر میں مہاتما گاندھی کے کردار پر بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے سوال اٹھائے ہیں۔وجے ورگیہ نے کہا ہے کہ سابرمتی کے سنت نے نہیں، انقلابیوں نے دلائی ہے آزادی۔حکومت کے 2سال پورے ہونے کے موقع پر کیلاش وجے ورگیہ ہریانہ کے حصار میں لوگوں کو خطاب کر رہے تھے۔مہاتما گاندھی پر بنے گیت ’’سابرمتی کے سنت تو نے کر دیا‘‘ کمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی یہ گیت گا کر نہیں ملی۔ آزادی بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گروجیسے انقلابیوں کی جدوجہد سے ملی ہے۔انہوں نے یہاں یہ بھی کہا کہ جو لوگ ملک مخالف نعرے لگاتے ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہوکر ہم ملک کی آزادی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔